ہمارے کام خود بولتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

وقار النسا کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا

فوٹو: فائل


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہمارے کام خود بولتے ہیں، سابق حکمرانوں کی طرح نمائشی کام کئے ہیں نہ کریں گے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے اشیائے ضروریہ اور سبزیوں کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی پنجاب میں نئے اسپتال، کالج اور یونیورسٹیاں بنائیں گے، عثمان بزدار

عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت کے تمام سٹیک ہولڈرز ایک صفحے پر اکٹھے ہیں، افواہیں پھیلانے والوں کو ہر موقع پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  تحریک انصاف کی حکومت اتحادی جماعت کو ساتھ لے کر چل رہی ہے، ہماری نیت صاف اورسمت درست ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پنجاب کو بہترین صوبہ بنانا اور عوام کو اعلیٰ ترین سہولتیں فراہم کرنا ہی ہمارا نصب العین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب مل جل کر کام کر رہے ہیں، کسی کو شکایت کا موقع دیا نہ دیں گے۔ صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں