اسلام آباد: وفاقی داروالحکومت کے علاقے سیکٹر آئی ایٹ میں ڈکیتی کے واردات کے دوران مقابلے میں ہلاک ہونے والا ڈاکو اسلام پولیس کا اہلکار نکلا۔
اسلام آباد کے آئی ایٹ سیکٹر میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوا تھا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوئے تھے۔ واردات کے بعد ڈاکوؤں فرار ہوئے تو پولیس نے پیچھا کر کے فائرنگ کی تھی اور ایک ڈاکو مارا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: لاہور میں رواں سال کی ڈکیتی کی سب سے بڑی واردات
ڈکیتی میں ہلاک ہونے والا شخص اسلام آباد پولیس کا ملازم نکلا، جس کی شناخت اشرف سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق اشرف انسداد دہشتگردی فورس کا ملازم تھا۔ ملزم ڈیوٹی کے بعد اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ڈکیتیاں کرتا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس مقابلے کے بعد ملزم کے فرار ہونے والے ساتھی ڈاکوؤں پر بھی پولیس ملازم ہونے کا شبہ ہے۔ پولیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔