کورونا: بلوچستان میں بھی وائرس کی تشخیص ممکن بنا دی گئی

اسلام آباد: کورونا ٹیسٹنگ کٹس درآمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: بلوچستان میں کورونا وائرس کی تشخیـص کے لیے سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ اس مقصد کے لیے موبائل ہیلتھ لیبارٹری کوئٹہ روانہ کردی گئی ہے۔

کورونا وائرس، تفتان بارڈر پر ایک بار پھر امیگریشن بند کر دی گئی

ہم نیوز کے مطابق یہ بات وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے منعقدہ جائزہ اجلاس میں بتائی۔

اجلاس میں وفاقی سیکرٹری صحت ڈاکٹر سید توقیر شاہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی ادارہ صحت اور پاک فوج کے نمائندے نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، چیف سیکریٹریز اور صوبائی سیکریٹریز صحت بذریعہ ویڈیو کانفرنس شریک ہوئے۔

شرکائے اجلاس نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے قومی ایکشن پلان کے تحت اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کانفرنس میں بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کوئٹہ میں قائم پبلک ہیلتھ لیبارٹری کو تمام سہولتوں سے آراستہ کر دیا گیا ہے۔

کورونا وائرس: سعودی شہریوں کو بھی عمرے کی ادائیگی سے روک دیا گیا

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنے خطاب میں کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر ایک مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کر رھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے اور اس وقت یہی ہمارا قومی مقصد ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے  کہا کہ اس وقت وفاق اور صوبے کورونا وائرس سے عوام کو تحفظ دینے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مؤثر اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام الناس کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے اور تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے اس موقع پر شرکا سے کہا کہ طبی ٹیم ایران سے واپس آنے والے مسافروں سے مسلسل رابطہ قائم رکھے اور ان کی نگرانی کو بھی یقینی بنانے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی ادارہ صحت نے شوکت خانم اسپتال کو کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے مزید کٹس فراہم کر دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملتان میں بھی قومی ادارہ صحت تشخیص کی سہولت فراہم کرنے میں تعاون کرے گا۔

ہم نیوز کے مطابق شرکائے اجلاس کو میجر جنرل عامر اکرام نے بتایا کہ گلگت بلتستان کے محکمہ صحت کی مدد کے لیے قومی ادارہ صحت کے ماہرین کی ٹیم اتوار کو روانہ ھو گی۔

کورونا وائرس: حکومت سندھ کو 1213 زائرین کی تلاش

اجلاس میں شریک وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ان اقدامات سے آگاہ کیا جو صوبائی حکومت نے کورونا وائرس سے عوام الناس کو تحفظ فراہم کرنے لیے اٹھائے ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے شرکا کو بتایا کہ ایران سےتفتان آنےوالوں کی تعداد نوہزارپانچ سوانچاس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اعداد و شماریکم فروری سے لے کر آج تک کے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ 1946 افراد کو قرنطینہ میں آٹھ فروری تا تین مارچ رکھا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تجویز پیش کی کہ چمن اورتفتان میں قرنطینہ کی گنجائش بڑھائی جائے۔ اس تجویز پر شرکا نے اتفاق کیا۔

کراچی میں کورونا کا ایک اور مریض سامنے آ گیا، پاکستان میں تعداد چھ ہو گئی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اجلاس میں حکومت سندھ کی جانب سے حکومت بلوچستان کو ہر طرح کے تعاون اور مدد کی بھی پیشکش کی۔


متعلقہ خبریں