صحافی عزیز میمن قتل کیس: جے آئی ٹی کی تشکیل کا فیصلہ

عزیز میمن قتل: جے آئی ٹی نے دوبارہ پوسٹ مارٹم کی اجازت طلب کرلی

کراچی: صحافی عزیزمیمن کے قتل کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اس ضمن میں باقاعدہ سمری وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ارسال کردی گئی ہے۔

صحافی عزیز میمن قتل کیس کی رپورٹ ان کے بھائی نے مسترد کردی

ہم نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے جو سمری وزیراعلیٰ سندھ کو بھیجی ہے اس میں ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد رینج ولی اللہ دل کو سربراہ مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ محراب پور سے تعلق رکھنے والے صحافی عزیز میمن کے لواحقین کی جانب سے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست کی گئی تھی جس پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹی فکیشن آج جاری کردیا جائے گا۔

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ جے آئی ٹی میں ایس ایس پی نوشہرو فیروز ڈاکٹر فاروق احمد اور ایس ایس پی شہید بے نظیر آباد تنویر تونیو شامل ہوں گے۔

سندھ: ڈی ایس پی کو بیٹے کا شاندار ولیمہ مہنگا پڑ گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی میں انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) اور اسپیشل برانچ کا بھی ایک ایک نمائندہ شامل کیا جائے گا۔

جے آئی ٹی میں فرانزک ماہرین، سینئر پیتھو لوجسٹ، کیمیائی تجزیے کے ماہرین سمیت تجربہ کار ڈاکٹروں کی ٹیم بھی شامل ہوگی۔

مقتول صحافی عزیز میمن کے بھائی حفیظ میمن نے کچھ دیر قبل اسٹینڈنگ کمیٹی میں پیش کی جانے والی رپورٹ کو یکسر مسترد کردیا تھا۔ انہوں نے ہم نیوز سے بات چیت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ایسی رپورٹ پیش کرکے شہید صحافی کے ساتھ مذاق کیا گیا ہے۔

پیشے کے لحاظ سے انجینئر حفیظ میمن کا مؤقف تھا کہ انہوں نے 20 فروری کو باقاعدہ خط لکھ کر ایس ایس پی انوسٹی گیشن تنویر تونیو کے حوالے انکوائری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ خط میں مطالبہ کیے جانے کے باوجود قتل کی انکوائری دو اضلاع میں تقسیم ہو کر کی جارہی ہے اور ابھی تک پوسٹ مارٹم رپورٹ کا صرف ایک حصہ سامنے آیا ہے۔

سندھ میں صحافی عزیز میمن کاقتل: جے آئی ٹی کی تشکیل پر تنازع

ہم نیوز کے مطابق حفیظ میمن نے استفسار کیا تھا کہ فائنل پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے سے قبل ہی عزیز میمن کی موت کو طبعی کیسے قرار دے دیا گیا؟ انہوں نے کہا کہ وہ اس کو ایک سازش سمجھتے ہیں۔


متعلقہ خبریں