’ایسا آدمی دو سیکنڈز بھی قابل قبول نہیں ‘

’ایسا آدمی دو سیکنڈز بھی قابل قبول نہیں ‘

فائل فوٹو


خلیل الرحمن کی ماروی سرمد سے بد تمیزی پر شوبز کے ستاروں سمیت سیاست دان بھی تنقید کر رہے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے خلیل الرحمان قمر کے متعلق کہا ہے کہ ایسا آدمی دو دو سیکنڈز کیلئے بھی قبول نہیں۔

حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی نے اپنے رد عمل میں کہا کہ مصنف، ڈرامہ نگار کی تربیت میں کمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ کو ’دو ٹکے کی عورت‘ کہنے پر خلیل الرحمان قمر تنقید کی زد میں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے کا کہنا تھا کہ طاقت، دولت، شہرت اور اختیار انسان کو بدلتے نہیں بلکہ بے نقاب کردیتے ہیں۔ رہنما ایم کیو ایم فیصل سبزواری کا خلیل الرحمان قمر کے متعلق کہنا تھا کہ ہمیں خود خواتین کی عزت اور حفاظت کے لیے کھڑا ہونا ہوگا۔

خلیل الرحمان قمر خواتین کے متعلق نامناسب الفاظ کے چناؤ کی وجہ سے ایک بار پھر تنقید کی زد میں ہیں اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹر پر ان کا نام بھی ٹرینڈ کر رہا ہے۔

مزید جانیں: خلیل الرحمان قمر کی ماروی سرمد سے بد تمیزی

معروف ڈرامہ نگار نے ایک ٹی وی شو میں سماجی کارکن ماروی سرمد کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔

شو میں عورت مارچ کو موضوع بنایا گیا تھا اورخلیل الرحمان قمر اپنی باری پر گفتگو کر رہے تھے کہ ماروی سرمد نے ان کی بات کاٹتے ہوئے ’میرا جسم مری مرضی‘  کہا۔

معروف ڈرامہ نگار نے ان کو بات کاٹنے سے منع کیا تاہم ماروی سرمد اینکر کے منع کرنے کے باوجود اپنے الفاظ دہراتی رہیں۔

ہیومین رائٹس  کمیشن آف پاکستان نے خلیل الرحمان قمر کے اس فعل کی مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ مصنف ماضی میں بھی طاہرہ عبداللہ سمیت کئی سماجی کارکنوں کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں اور اس طرح کا رویہ ناقابل برداشت ہے۔


متعلقہ خبریں