کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مندی کے رجحان سے ہوا۔
بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم جلد ہی مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز کا 39 ہزار 199 پوائنٹس پر ہوا۔
ابتدا میں انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرنے لگا اور 19 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 39 ہزار 218 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم یہ مثبت رجحان زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکا اور انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگا۔
یہ بھی پڑھیں ’ حکومت کو گرانا ہو تو گندم اور چینی کی قیمتوں کو بڑھا دیا جاتا ہے‘
ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس میں 173 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 39 ہزار 26 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
بعد ازاں مندی کےسبب 100انڈیکس 39 ہزارکی حدسےنیچےچلاگیا جس کے بعد مارکیٹ 293 پوائنٹس کی کمی سے 38 ہزار906 پربند ہوئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر 340 کمپنیز کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔198 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 122کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
مارکیٹ کی بلند ترین سطح 39,262 جبکہ کم ترین سطح 38,762 رہی۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں 148, 118, 290 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 6,293,740,650 بنتی ہے۔
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 96 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا تاہم کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو انڈیکس کا اختتام ایک ہزار 687 پوائنٹس اضافے پر ہوا۔
یہ بھی پڑھیں ہاٹ منی کے حوالے سے تمام خطرات پہ نگاہ ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں رہی اور 5 روز میں 1500 سے زائد پوائنٹس کم ہوئے۔ پہلے روز پیر کو کاروبار کے اختتام پر 1105 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور منگل کو 285 پوائنٹس کم ہوئے۔ بدھ کو بھی مارکیٹ منفی زون میں رہی اور جمعرات کو بھی 251 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔