کورونا وائرس: حکومت سندھ کو 1213 زائرین کی تلاش

فوٹو: ہم نیوز


کراچی: حکومت سندھ ایران سے آنے والے ایک ہزار 213 زائرین کو تلاش کرنے میں مصروف ہے۔ یہ بات وزیرعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو کورونا وائرس ٹاسک فورس کے اجلاس میں دوران بریفنگ بتائی گئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے پانچویں کیس کی تصدیق، اسکردو میں بھی تعلیمی ادارے بند

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں ایئرپورٹ، ایف آئی اے، عالمی ادارہ صحت اور سول ایوی ایشن کے نمائندگان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران تفتان اور ایئرپورٹ کے ذریعے دو ہزار 848 زائرین پاکستان واپس پہنچے ہیں۔ دوران بریفنگ حکام نے بتایا کہ 557 زائرین کو ڈھونڈ کر ان کے گھروں میں ہی آئیسو لیٹ کردیا گیا ہے لیکن ایک ہزار 213 افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ٹاسک فورس قائم کر دی

ہم نیوز کے مطابق دوران اجلاس بتایا گیا کہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی  کی جانب سے ایئرپورٹس سمیت دیگر عوامی مقامات پر کورونا وائرس سے آگاہی کے متعلق پمفلٹس تقسیم کیے گئے ہیں۔ شرکائے اجلاس کو بتایا گیا کہ مشتبہ آٹھ افراد میں سے چھ کے ٹیسٹس کی رپورٹ منفی آئی ہے لیکن دو کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کا کابینہ اجلاس میں کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے 5000 ٹیسٹنگ کٹس منگوالی گئی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا تھا کہ جن افراد نے ایران و چین کا سفر کیا ہوگا اوریا جن میں کورونا وائرس کی علامات پائی جائیں گی ان کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

سندھ: کورونا وائرس کی روک تھام، 10 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور

صوبائی کابینہ کو انہوں نے بتایا تھا کہ وہ ذاتی طور پر کورونا وائرس کا مسئلہ دیکھ رہے ہیں۔ انہوں ںے واضح کیا تھا کہ ایران سے آنے والوں کے بچے اسکول جاتے تو مسئلہ سنگین صورت اختیار کرسکتا تھا اس لیے تعلیمی اداروں کو بند کیا ہے۔


متعلقہ خبریں