پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا جانا مانا نام اداکارہ سعدیہ غفار نے شادی کے بندھ میں بندھ کر زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا۔
سعدیہ غفار نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنے دوست اداکار و گلوکار حسن حیات کے ساتھ نکاح کی تصاویر شیئر کیں جو کچھ ہی دیر میں وائرل ہو گئیں۔
اداکارہ کے شوہر حسن حیات نے بھی اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ کھینچی گئی ایک رومانوی تصویر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے شیئر کی ۔
تصویر کے ساتھ اداکار نے تحریر کیا ’خوش آمدید مسز حسن حیات خان‘۔
سعدیہ نے اپنے نکاح کے موقع پر نیلے رنگ کا جوڑا زیب تن کر رکھا تھا جب کہ ان کا میک اپ بہت سادہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا حمائمہ ملک رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں؟
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ان جگمگاتے ستاروں کی شادی میں انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
سجل علی، اقرا عزیز، یاسر حسین، زارا نور عباس، اسد صدیقی اور صبور علی نے شادی میں شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگائے۔
یہ بھی پڑھیں: احد اور سجل کی شادی کی تاریخ طے ہوگئی، کارڈز تقسیم
سادگی سے دلہن بنی سعدیہ غفار کی رخصتی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی مرکز نگاہ رہی۔