مہنگائی کی رفتار میں کمی آنا شروع ہو گئی

inflation in pakistan

اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات نے فروری 2020 کے مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق مہنگائی کی شرح میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ فروری 2020 کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.04 فیصد کمی ہوئی جبکہ فروری 2020 میں مہنگائی کی شرح فروری 2019 کے مقابلے میں 12.40 فیصد رہی۔

جولائی تا فروری 20-2019 کے دوران مہنگائی کی شرح جولائی تا فروری 19-2018 کے مقابلے میں 11.70 فیصد رہی۔ ایک ماہ کے دوران سبزیوں کی قیمتوں میں 13 فیصد، کوکنگ آئل کی قیمت میں 10 فیصد، چینی کی قیمت میں 8 فیصد، پھل کی قیمت میں 4 فیصد اور دالیں 2 فیصد تک مہنگی ہوئیں۔

ایک ماہ میں ٹماٹر 60 فیصد، انڈے 26 فیصد، ایل پی جی اور بجلی 13 فیصد، سبزیاں 11 فیصد اور آٹا 5 فیصد سستا ہوا جبکہ ایک سال میں پیاز 102 فیصد، دال مونگ 84 فیصد، آلو 83 فیصد، سبزیاں 62 فیصد مہنگی ہوئیں۔

گزشتہ ہفتے بھی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

ایک سال میں گیس چارجز 55 فیصد، دال ماش 51 فیصد، مکھن 43 فیصد، چینی 37 فیصد، گھی 34 فیصد، موٹر فیول 27 فیصد، دال چنا 24 فیصد اور دال مسور 22 فیصد مہنگی ہوئی، ایک سال میں ٹماٹر 61 فیصد، انڈے 10 فیصد اور بجلی کے نرخ 4 فیصد سستے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں آئی ایم ایف نے پاکستانی عوام کو مہنگائی کم ہونے کی نوید سنا دی

گزشتہ ہفتے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بنیادی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنے والے افراد کی نشاندہی اور انہیں سزا دلوانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ حکومت کی جانب سے قیمتوں پر قابو پانے پر توجہ دینے کے نتیجے میں چیزوں کی قیمتوں اور خاص طور پر سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

مزید پڑھیں ذخیرہ اندوزی کے خلاف انتظامی اقدامات کو مزید موثر کرنے کا فیصلہ

اس سے قبل عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت نے گذشتہ چند ماہ میں قابل ذکر ترقی کی، مستحکم اقتصادی پالیسوں سے اصلاحات کے عمل میں تیزی لائی گئی۔ آئی ایم ایف نے تسلیم کیا تھا کہ گذشتہ سال دسمبر تک تمام شعبوں میں کاکردگی بہتری رہی۔


متعلقہ خبریں