کورونا وائرس، محکمہ صحت پنجاب نے تازہ صورت حال جاری کردی


لاہور: محکمہ صحت پنجاب کے کورونا مانیٹرنگ روم برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے تازہ ترین صورت حال جاری کردی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق صوبہ بھر میں اس وقت کورونا کا کوئی کنفرم مریض زیر علاج نہیں ہے۔اس وقت 9 مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈز میں موجود ہیں۔

ترجمان کے مطابق اب تک صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ، تحصیل اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ہسپتالوں میں 38 مشتبہ مریض داخل ہوئے ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 28 مریضوں کو کلئیر قرار دیتے ہوئے ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔ مختلف علاقوں سے سامنے آنیوالے 9 مشتبہ مریض زیر نگرانی ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ابھی تک کسی مریض میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔

واضع رہے کہ آج وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا تھا کہ پاکستان میں مزید دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کا ایک کیس سندھ اور ایک فاٹا میں سامنے آیا ہے۔

ڈاکٹر  ظفر مرزا نے مزید بتایا تھا کہ کورونا وائرس کے پہلے والے دو مریضوں میں سے ایک تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہے۔ کسی مریض کا نام میڈیا پر لانا اخلاق کے دائرے میں نہیں آتا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ایران سے متصل تافتان بارڈر پر ہمسایہ ملک سے واپس آنے والے زائرین کا داخلہ شروع ہوگیا ہے، تاہم ایران کے ساتھ فضائی رابطے معطل ہیں۔۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھنے کی صورت میں کچھ اسپتال مریضوں کے لیے مختص کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: چین میں کورونا وائرس سے مزید 52 افراد ہلاک

انہوں نے مزید بتایا تھا کہ منہ پر پہننے والے ماسک کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں فیس ماسک ہر کسی کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

واضع رہے کہ اس سے قبل محکمہ صحت کے حکام نے پاکستان میں دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کردی تھی۔

چند روز قبل کراچی میں کورونا کا کیس سامنے آگیا تھا۔ محکمہ صحت سندھ نے کراچی کے رہائشی 22 سالہ یحییٰ جعفری میں کورونا وائرس کی تصدیق کردی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی ترجمان میران یوسف نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےکراچی کے رہائشی 22 سالہ یحییٰ جعفری میں کورونا وائرس پائے جانے کی تصدیق کردی تھی۔

مزید پڑھیں: کورونا کے حوالے سے ہونے والی کوتاہیوں کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ظفرمرزا

انہوں نے کہا تھا کہ کہ مشتبہ شخص، جو کہ ایران سے 20 فروری کو بذریعہ جہاز ایران سے کراچی آیا تھا، کو فیملی کے دیگر ممبران کے ہمراہ کراچی کے آغاخان اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مشتبہ شخص اور دیگر خاندان کے افراد کو آغاخان اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

میران یوسف نے کہا تھا کہ صوبائی حکومت اور کراچی کے مختلف اسپتالوں میں کورونا وائرس کے علاج کی سہولیات اور ادویات موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں