اسلام آباد: قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنی فوری وطن واپسی کو مریم نواز کی لندن روانگی سے مشروط کر دیا ہے۔
ہم نیوز کے ذرائع نے بتایا ہے کہ شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں سے رابطہ کیا اور انہیں عندیہ دیا کہ وہ فوری طور پر وطن واپس نہیں آ رہے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے بتایا کہ وہ میاں نواز شریف کو موجودہ حالت میں اکیلا نہیں چھوڑ سکتے، اگر مریم نواز لندن پہنچیں گی تو وہ ملک واپس آ سکیں گے۔
ذرائع کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق انہوں نے سینئر رہنماؤں کو بتایا کہ وہ نواز شریف کی صحتیابی تک وطن واپس نہیں آ سکتے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت کے امور چلانے کے لیے شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال موجود ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ مریم نواز جلد لندن آ جائیں۔