عمر شریف کی بیٹی انتقال کر گئیں


اپنی مزاحیہ اداکاری سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے عمر شریف کی صاحبزادی حنا شریف لاہور میں انتقال کر گئیں۔

عمر شریف کی صاحبزادی حرا شریف کی نماز جنازہ کل بعد از نماز ظہر ماڈل ٹائون لاہور میں ادا کی جائے گی۔

اداکار عمر شریف کے پروموٹر ریحان صدیقی کا کہنا ہے کہ اداکار عمر شریف کو ان کی بیٹی کی وفات کا نہیں بتایا گیا، انہیں صرف یہ اطلاع دی گئی ہے کہ ان کی بیٹی کی طبیعت ناساز ہے۔

تفصیل پڑھیں: شیخ رشید کے دیرینہ ساتھی باؤ ریاض انتقال کر گئے

ریحان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ عمر شریف کو امریکہ میں حرا کی طبیعت کی خرابی کی اطلاع دی گئی، بیٹی کی خرابی طبع کا سن کر عمر شریف نے امریکہ میں اپنا طے شدہ پروگرام بھی منسوخ کر دیا ہے۔

وہ آج رات نجی فلائٹ سے لاہور پہنچیں گے۔

ذرائع ہم نیوز کا کہنا ہے کہ اداکار عمر شریف کی بیٹی حنا شریف گردوں میں انفیکشن کے مرض میں مبتلا تھیں اور لاہور کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

ٹی وی اور اسٹیج کے معروف اداکار عمر شریف نے  کیرئیر کا آغاز 1974ء میں 14 سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا۔

عمر شریف کے کریڈٹ پر کئی بلاک بسٹر فلمیں اور ڈرامے ہیں۔


متعلقہ خبریں