اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام خصوصاً کم آمدنی والے اور غربت کا شکار افراد کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت بجلی اور گیس کی قیمتوں سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں قیمتوں میں کمی لانے اور گھریلو صارفین و صنعتوں کو ریلیف کی فراہمی پر غور کیا گیا۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں استحکام اور ممکنہ حد تک کمی لانے کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے مہنگے اور غیر منطقی معاہدے اور انتظامات کیے جس کا نتیجہ مہنگی بجلی اور گردشی قرضے کی صورت میں برآمد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں کوئٹہ میں دھماکہ، 7 افراد جاں بحق، 15 زخمی
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح عوام خصوصاً کم آمدنی والے اور غربت کا شکار افراد کو ریلیف فراہم کرنا ہے جبکہ معیشت کا پہیہ چلانے کے لیے صنعتوں کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کے لیے آؤٹ آف دی باکس حل اور تجاویز پر غور کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان امن و استحکام کے لیے پر عزم ہے، آرمی چیف
وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ وقتی حل نکالنے کی بجائے پائیدار بنیادوں پر قیمتوں میں استحکام لایا جائے اور عوام کو ذیادہ سے ذیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔