اسلام آباد: کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے فرار کی پہلی بار سرکاری سطح پر باقاعدہ تصدیق کر دی گئی ہے۔
ہم نیوز نے وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے احسان اللہ احسان کے فرار ہونے سے متعلق خبر کی صداقت پر سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے بھی یہ خبر سنی ہے، اس سے متعلق ریاست باخبر ہے۔
مزید پڑھیں: کالعدم تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی کے چار مبینہ دہشت گرد گرفتار
انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ ہے وہ چلا گیا ہے اس لیے خبر کی تصدیق کر رہا ہوں، اس پر بہت کا کام ہو رہا ہے، آپ کو جلد خوش خبری ملے گی۔
یاد رہے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے اپنے ایک آڈیو بیان میں دعوی کیا تھا کہ وہ سرکاری تحویل سے فرار ہو کر ترکی پہنچ چکے ہیں۔