اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین، خسرو بختیار زمان پارک اور بنی گالا میں چھاپے مارے جائیں تو ملک میں جاری لوٹ مار کی حقیقت سامنے آ جائے گی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران مافیا نے شریف گروپ کے دفاتر پر چھاپہ تو مار لیا لیکن ہمیشہ کی طرح اسے کچھ نہیں ملا اور اب وہ بنائیں کہ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کے دفاتر اور ملوں پر کب چھاپہ مارا جائے گا ؟
انہوں نے کہا کہ عمران مافیا جہانگیر ترین، خسرو بختیار زمان پارک اور بنی گالہ پر چھاپہ ماریں تو نہ صرف عوام کی روٹی، چینی اور آٹا سے متعلق سب پتہ چل جائے گا بلکہ 13 ہزار ارب کے قرضے سے متعلق بھی معلوم ہو جائے گا کہ وہ کہاں جا رہا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران مافیا جہانگیر ترین ، خسرو بختیار زمان پارک ، بنی گالہ پہ چھاپہ ماریں تو پشاور میٹرو کے 150 ارب کی تفصیلات بھی سامنے آجا ئیں گی جبکہ عمران خان کی لینڈ کروزر کی حقیقت بھی پتہ چل جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں وزیر اعظم کو ’زیادہ یوٹرنز لینے والا بڑا آدمی’ کا فلسفہ چھوڑنا ہو گا، سراج الحق
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت شریف خاندان، مسلم لیگ ن کو جیلوں میں رکھ کر 18 ماہ میں ایک روپے کی بدعنوانی کا ثبوت عدالت میں نہیں پیش کر سکا بلکہ عمران مافیا نے 18 ماہ میں روزگار اور کاروبار معیشت کو تباہ کر دیا۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران مافیا اپنی چوری ، نااہلی اور نالائقی سے نظر ہٹانے کے لیے سیاسی مخالفین کے گھروں پر چھاپے مار رہا ہے جبکہ عمران مافیا نے 18 ماہ میں 13 ہزار قرضہ اور پشاور میٹرو کے 150 ارب اپنی جیب میں ڈال لیے۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والا دنیا کا بڑا ملک ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
انہوں نے کہا کہ عمران مافیا پورا کا پورا غیر قانونی غیر ملکی فنڈنگ سے بنا لیکن چھاپے اور جھوٹے مقدمے سیاسی مخالفین پر بنائے جا رہے ہیں۔