ملک بھر میں موسم خشک اور شدید سردی کا راج

Dry-weather

محکمہ موسمیات نے موسم سے متعلق اہم پیش گوئی کردی


اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے جمعه کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے تا ہم بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدی دسرد رہے گا۔

وفاقی دارالحکومت میں آج صبح کُہر پڑنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم مطلع صاف رہا اور درجہ حرارت8 ڈگری سینٹی گریڈ تھا جو زیادہ سے زیادہ 16 تک جانے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور ناروال میں صبح کے وقت میں دھند پڑ سکتی ہے۔ آئندہ دو روز تک پنجاب کے متعدد علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے تاہم بارش نہیں ہوگی۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک جبکہ چترال، دیر،سوات اور مالم جبہ میں مطلع ابر آلود رہنے کے سبب موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔ پشاور، بنوں، ایبٹ آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان میں مطلع صاف رہے گا۔

سندھ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی موسم خشک اور شدید سرد رہے گا۔ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہےگا تاہم کوئٹہ، قلات اور زیارت میں شدیدسرد رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 16 ریکارڈ کیا گیا۔ گوپس، کالام منفی 11، استور، پاراچنار منفی 10، بگروٹ منفی 09، ما لم جبہ منفی 07، دیر ،راولاکوٹ منفی 04 اور قلات کا درجہ حرارت منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

 


متعلقہ خبریں