چین، کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 304 تک پہنچ گئی


بیجنگ: چین میں کورونا وائرس کے باعث مزید 45 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد پراسرار وائراس سے مرنے والوں کی تعداد 304 تک پہنچ چکی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے باعث فلپائن میں بھی ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے جو کہ چین سے باہر ہلاکت کا پہلا کیس ہے۔

بتایا گیا ہے کہ 44 سالہ شخص چین کے شہر ووہان کا شہری تھا جو38 سالہ خاتون کے ساتھ 21 جنوری کو فلپائن پہنچا تھا۔ خاتون کو 14 روز کے لیے آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکہ، آسٹریلیا اور جاپان نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے عارضی طور پر چین سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 2 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 14 ہزار 380 ہو گئی ہے۔

پراسرار وائرس سے متاثرہ افراد کا تعلق چین سے ہے جبکہ 23 ممالک میں بھی سو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستانیوں کی معلومات

وائرس سے متاثرہ ووہان سمیت چینی صوبہ ہوبے میں 559 سے زائد پاکستانی طلبہ  موجود ہیں۔ ہوبے کی 14 یونیورسٹیوں میں489  پاکستانی طلبہ ہیں جبکہ طلبہ کیساتھ خاندان کے 70 افراد بھی موجود ہیں۔

ہوبے یونیورسٹی میں 14، سینٹرل چائنا یونیورسٹی میں 16 اور ووہان یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں 54 طلبہ اور ان کے خاندان کے 14 افراد موجود ہیں۔

وائرس سے شدید متاثرہ علاقوں میں موجود پاکستانی شہریوں کیساتھ معصوم بچے بھی ہیں۔ ووہان یونیورسٹی میں 82 طلباء اور  خاندان کے 23 افراد ہیں۔

ووہان ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں 19، ووہان یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی میں 83، ووہان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں 5 طلبا، ہوبے یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں ایک پاکستانی طالبعلم ہے۔

ہوبے یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی میں 60 پاکستانی طلبا اور ان کے خاندانوں کے 27 افراد موجود ہیں۔ ووہان یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں 54 طلبا اور ان  خاندان کے 14 افراد موجود ہیں۔

چین کے صوبہ جیلن سے ایک مہمان طالبعلم ووہان یونیورسٹی کا حصہ ہے، ہواژانگ زرعی یونیورسٹی میں 47، زانگنان یونیورسٹی آف اکنامکس اینڈ لاء میں 22 پاکستانی طلبا موجود ہیں۔ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ووہان کیمپس میں 8 طلبا اور ان کے خاندان کے 5 افراد موجود ہیں۔ چائنیز یونیورسٹی آف جیوسائنسز ووہان میں پاکستان کے 71 طلبا اور ان کے خاندان کا ایک فرد موجود ہے۔

 


متعلقہ خبریں