کبھی دباؤ لیا ہے اور نہ لوں گا، وزیر اعظم عمران خان

اربن فارسٹری آلودگی سے نمٹنے کا بہترین طریقہ ہے، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ کبھی دباؤ لیا ہے اور نہ لوں گا۔

وزیر اعظم عمران خان سے ارکان خیبر پختونخوا (کے پی) اسمبلی عاطف خان اور شہرام خان ترکئی نے ملاقات کی اور دونوں اراکین نے خیبرپختونخوا کی سیاسی صورت حال میں اپنی پوزیشن واضح کی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے گروپ بندی کا تاثر دینے پر دونوں اراکین سے اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا کہ گروپ بندی کے تاثر سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔

عمران خان نے کہا کہ واضح کر دوں کبھی دباؤ لیا ہے اور نہ لوں گا۔

سابق صوبائی وزیر اور رکن کے پی اسمبلی عاطف خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں کوئی فارورڈ بلاک بنانے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے خلاف کسی لابی کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری کی روک تھام پر توجہ دی جائے، وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ پارٹی ڈسپلن کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی اور وزیر اعلیٰ کے پی کو پارٹی ڈسپلن کے تحت ہی اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں