معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن نے سوشل میڈیا پر اپنی ’الٹی تصویر‘ شیئر کی ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
کوک اسٹوڈیو کے گانے ’آفرین آفرین‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی گلوکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ایک منفرد پوز دراصل الٹے پوز میں دکھائی دے رہی ہیں۔
View this post on Instagram
Turn down for what? ?? #HSA2020 ? @aavvafashion Styled @raoalikhan ? @thrupolaroids
جہاں کچھ مداحوں نے اس تصویر کو پسند کیا ہے وہیں کچھ نے اس تصویر کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے، ایک صارف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ ’بس یہی پوز رہ گیا تھا‘۔
مذکورہ تصویر میں مومنہ مستحسن نے سرخ رنگ کی میکسی زیب تن کر رکھی ہے، یہی وہی میکسی ہے جو انہوں نے ہم اسٹائل ایوارڈز میں پہنی تھی۔
مومنہ کے کچھ مداحوں نے اس تصویر کو بہت پسند بھی کیا ہے تاہم زیادہ تر نے ناپسندیدگی کا اظہار ہی کیا ہے۔