معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنے شوہر کے ساتھ بنوائی گئی تصاویر پر تنقید کرنے والوں کی آرا کو انتہائی غیراہم قرار دے دیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ میرے ناقدین کے لیے میرا پیغام ہے کہ اگر آپ مجھ سے اتنی ہی نفرت کرتے ہیں تو برائے مہربانی مجھے فالو کرنا چھوڑ دیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میں آپ سب کے اندازے سے کئی گنا بڑھ کر مضبوط ہوں، دوسروں کی خوشیوں اور کامیابیوں سے حسد کرنا چھوڑ دیں۔
ثروت گیلانی نے تحریر کیا کہ آپ کی آرا میرے لیے انتہائی غیراہم ہے لہٰذا اس کے ذریعے آپ مجھے نیچا نہیں دِکھا سکتے، ہم شوبز شخصیات آپ لوگوں کو برے انداز میں جواب نہیں دیتے اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ کے دل میں جو آئے آپ کہتے جائیں۔
خیال رہے کہ چند روز قبل اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنے شوہر اداکار فہد مرزا کے ساتھ چند تصاویر شیئر کی تھیں جس پر ناقدین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
View this post on Instagram
Climbing the dome, what a great feeling after 430 steps and surviving it!