لاہور ہائی کورٹ: وزیراعظم کی منشا پر دائر استغاثہ آئین کی خلاف ورزی قرار

لاہور ہائی کورٹ: وزیراعظم کی منشا پر دائر استغاثہ آئین کی خلاف ورزی قرار

لاہور: عدالت عالیہ لاہور نے وزیراعظم کی منشا پر دائر استغاثہ کو آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے یہ بات سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف دائر درخواست پر جاری کردہ اپنے تحریری فیصلے میں کہی ہے۔

سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم

ہم نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی عدالتی دائرہ کار کے خلاف دائر چھ درخواستوں پر جاری کردہ 36 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں فل بنچ کے سربراہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے لکھا ہے کہ صرف وزیراعظم کے حکم پر استغاثہ کی کارروائی غیر آئینی ہے۔

عدالت عالیہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری فیصلے میں واضح طور پر درج ہے کہ وفاقی کابینہ کی اجازت کے بغیر درخواست کا اندراج اور خصوصی عدالت کا قیام قانون کی خلاف ورزی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل چھ میں 18 ویں ترمیم کے ذریعے تبدیلی کی گئی لیکن ترمیم شدہ ایکٹ کا اطلاق پہلے ہونے والے جرم پر نہیں ہو سکتا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں واضح طور پر کہا ہے کہ اسپیشل کورٹ کی تشکیل ترمیمی ایکٹ 1976 کی دفعہ نو سے متصادم ہے۔

ہم نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے تحریری فیصلے میں تینوں جج صاحبان نے متفقہ طور پر خصوصی عدالت کی تشکیل کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔

پرویز مشرف کے دشمنوں افتخار چوہدری اور نواز شریف نے اپنا بدلہ لیا، ماہر قانون

لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے 13 جنوری کو سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پروہز مشرف کی درخواست پر فیصلہ سنایا تھا۔


متعلقہ خبریں