اسلام آباد: حکومت نے معروف اداکارہ مہوش حیات کی کراچی ایئر پورٹ کی حالت زار سے متعلق ٹویٹ کا نوٹس لے لیا۔
صدارتی تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ کی ٹوئٹ پر وازرت اوور سیز پاکستانیز اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ نے جواباً تحریر کیا کہ آپ کی شکایت کا نوٹس لے لیا گیا ہے اب اس پر متعلقہ افراد کو نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔
Noted , will be brought to notice
— Ministry of Overseas Pakistanis & HRD (@mophrd) January 25, 2020
خیال رہے کہ چند روز قبل اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام لکھا تھا جس میں انہوں نے تحریر کیا تھا کہ وہ کراچی ایئرپورٹ گئیں تو وہاں کے واش روم استعمال کرنے کا تجربہ انتہائی ناخوشگوار رہا۔
اداکارہ نے لکھا تھا کہ لکھا کہ وہاں کا واش روم انتہائی گندا اور تعفن سے بھرپور تھا یہاں تک کہ واش روم میں لال بیگ بھی موجود تھے۔
Disgusting! Had misfortune to use the ladies room at Khi Airport – dirty and stinking. Even saw cockroaches. Not only is it unhygienic but is this the first impression we want to give to people arriving here? These are the most basic amenities – let’s clean up our act
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) January 24, 2020
مہوش حیات نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تحریر کیا تھا کہ ایئر پورٹ کے واش روم کا یہ حال نہ صرف لوگوں کی صحت کیلئے نقصان دہ ہے بلکہ جو لوگ بیرون ممالک سے یہاں پہلی بار آئیں گے ان کے لیے بھی یہ ملک کا منفی تاثر دے گا۔