وزیراعظم نے اراکین اسمبلی سے رابطوں کیلئے کوارڈینیٹرز مقرر کردیے

فوٹو: فائل


لاہور: وزیراعظم عمران خان نے صوبہ پنجاب میں اراکین قومی اسمبلی اور صوبائی حکومت کے درمیان رابطوں کے لئے کوارڈینیٹرز مقرر کردیے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ یہ فیصلہ عمران خان کی زیر صدارت ارکان اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ چیف وہپ ملک محمد عامر ڈوگر اور رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اجلاس کی اندرونی کہانی بھی ہم نیوز سے پتہ لگالی ہے جس کے مطابق انہوں نے اعلان کیا کہ عثمان بزدار ہی صوبے کے وزیراعلیٰ ہیں اور رہیں گے۔

مزید پڑھیں: مثبت تبدیلیوں کو ناکام بنانے کیلئے افراتفری کی باتیں کی جا رہی ہیں، عمران خان

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے بیوروکریسی کو سیاسی نمائندوں کا احترام کرنے کی ہدایت کردی جبکہ ناراض ارکان کو مطالبات منظوری کی یقین دہانی بھی کرائی، ساتھ ہی تنبیہ بھی کی کہ گھر کے اختلافات گھر میں رکھے جاتے ہیں۔

انہوں نے آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پر واضح کیا کہ عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب ہیں اور رہیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ میرے لیے سب صوبائی اراکین اسمبلی قابل احترام ہیں، بیوروکریسی کو بھی ان کا احترام کرنا ہوگا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ناراض اراکین کو تنبیہ کی اور کہا کہ گھر کی باتیں صرف گھر میں کی جاتی ہیں، آپ کے تمام جائز مطالبات منظور کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں بھارتی آرمی چیف اشتعال انگیزی کر رہے ہیں، عمران خان

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ آٹا اور گندم کے بحران کا علم ہے، اور بحران میں ملوث افراد کا بھی علم ہے، سب کے لیے بہتر ہوگا کہ سب اپنے آپ کو ٹھیک کرلیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہم بہت جلد معاشی بحران سے نکل آئیں گے۔


متعلقہ خبریں