سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے مستحق بچوں کو مفت تعلیم دینے اور ان کی مالی معاونت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں انہوں نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس کے ساتھ تحریر کیا ہے کہ اگر والدین بچوں کو ان کے پاس تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھیجیں گے تو وہ ان کے گھر کا خرچ اٹھانے میں مدد کریں گی۔
رابی نے لکھا کہ تعلیم حاصل کرنے والے بچوں میں اگر لڑکے ان کے پاس پڑھنے آئیں گے تو وہ انہیں 500 روپے دیں گی اور اگر لڑکیاں آئیں گی تو انہیں 1000 روپے دیں گی۔
I pays the students family groceries for 500 Rs if they send their boys and 1000Rs if they send their girls for free education. Help these kids by buying calligraphies Inaam
03216775072
ان بچوں کو میں نے پڑھانا ہے۔ مگر چیریٹی کے پیسوں سے نہیں بلکہ اپنی محنت سے۔ یہ بھی پاکستان ہیں pic.twitter.com/aIXvDb9yHp— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) January 21, 2020
اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں چند بچے ان کی کیلی گرافی آرٹ کی تصاویر ہاتھ میں اٹھائے ہوئے ہیں، رابی کا کہنا ہے کہ وہ بچوں کی تعلیم اور مالی معاونت کا خرچ امداد کے پیسوں سے نہیں بلکہ اپنی محنت سے کروں گی۔
خیال رہے کہ رابی پیرزادہ آج کل کیلی گرافی کرتی ہیں اور چند روز قبل انہوں نے اپنے کیلی گرافی آرٹ کی نمائش کا اعلان بھی کیا تھا۔
رابی پیرزادہ نے سب سے درخواست کی ہے کہ ان کا کیلی گرافی آرٹ زیادہ سے زیادہ خریدیں تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر سکیں۔