خلیل الرحمان قمر کا خواتین سے متعلق ایک اور بیان سوشل میڈیا پر وائرل

خلیل الرحمان قمر کا خواتین سے متعلق ایک اور بیان سوشل میڈیا پر وائرل

معروف ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر خواتین سے متعلق اپنے بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر اکثر زیر عتاب رہتے ہیں، اس بار بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے، ان کی خواتین سے متعلق ایک اور بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

ایک تقریب میں اداکاروں نے شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے واقعات مداحین سے شیئر کیے تو خلیل الرحمان قمر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

ڈرامہ نویس نے عورت اور بے وفائی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’عورت فطرتاً بے وفا نہیں ہوتی، اور جو بے وفا ہوتی ہے وہ فطرتاً عورت نہیں ہوتی۔‘‘ خلیل الرحمان قمر کی اس بات پر وہاں موجود تمام مردوں نے تو تالیاں بجائیں تاہم خواتین نے ایسا نہیں کیا۔

اس جملے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خلیل الرحمان قمر پر بہت تنقید کی جا رہی ہے، لوگوں کا طنزاً کہنا ہے کہ ایسی بیہودہ بات پر تالیاں بجائی جا رہی ہیں، واہ۔

 


متعلقہ خبریں