پنجاب پولیس بے قابو: گھر پہ چھاپہ، تشدد کے بعد برہنہ رقص کرایا

پنجاب پولیس بے قابو: گھر پہ چھاپہ، تشدد کے بعد برہنہ رقص کرایا

کبیر والہ: خانیوال کے علاقے کبیر والہ میں بے قابو ایس ایچ او نے ظلم و بربریت اور دہشت و وحشت کی اندوہناک مثال قائم کردی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پولیس کی جانب سے بہیمانہ طور پر خاتون کو ہراساں کرنے کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔

صلاح الدین کے والد نے رحیم یار خان پولیس کو بیٹے کا قتل معاف کردیا

تھانہ مخدوم پور کبیروالہ کی رہائشی صائمہ نے اس ضمن میں ہم نیوز کو بتایا کہ علاقہ ایس ایچ او اس سے ناجائز فرمائش کررہا تھا جس سے اس نے انکار کیا تو گھر پہ چھاپہ مارا اورگھر میں موجود خواتین کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

صائمہ نے الزام عائد کیا ہے کہ تھانہ مخدوم پور کے ایس ایچ او نے صرف اسی پراکتفا نہیں کیا بلکہ اسے والدہ کے سامنے برہبہ رقص کرنے پہ مجبور کیا اور جاتے ہوئے اپنے ہمراہ گھر میں موجود نقدی و موبائل فون بھی لے گیا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خانیوال کے علاقے میں تھانیدار کی جانب سے کیے جانے والے وحشیانہ تشدد اور ہراسگی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

پنجاب پولیس کا ایک اور کارنامہ، کرنٹ لگانے سمیت خاتون پر بدترین تشدد

وزیراعلیٰ پنجاب نے تھانیدار کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے اعلیٰ پولیس افسران کو احکامات دیے ہیں کہ وہ محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائیں۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قانون کے رکھوالے کی جانب سے خلاف قانون اقدام انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ متاثرہ خاتون کو ہر قیمت پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

پنجاب پولیس :نئے آئی جی سے جرائم کی شرح چھپانے کے لیے انوکھا حربہ

پنجاب پولیس کی جانب سے شہریوں کے ساتھ روا رکھنے جانے والے بہیمانہ سلوک اور افسوسناک رویے کے حوالے سے تسلسل کے ساتھ ذرائع ابلاغ میں خبریں شائع ہوتی رہی ہیں۔ واقعہ کے بعد حکومت اور اعلیٰ افسران کی جانب سے یقین دہانی کرائی جاتی ہے کہ وہ آئندہ اس قسم کے واقعات کا اعادہ نہیں ہونے دیں گے مگر اس کے باوجود یہ سلسلہ مستقل بنیادوں پر ختم نہیں ہو پایا ہے۔


متعلقہ خبریں