ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی زیرِ حراست


کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق رکن قومی اسمبلی نثار پنہور کو قانون نافذ کرنے والے ادارے نے حراست میں لے لیا۔

ان کے بیٹے حسن نثار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ ان کے والد کو حراست میں کیوں لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے پورے گھر کی تلاشی لی گئی پھر والد کو ساتھ لے گئے۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر مارا گیا 

نثار پنہور کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں رہائش پذیر ہیں اور 2008 میں ملیر سے ایم کیو ایم کی ٹکٹر پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ نثار پنہور پر ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

انہوں نے نے گزشتہ دنوں قوم پرست جماعت کی اندرونِ سندھ ریلی میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے لندن میں موجود ایم کیو ایم بانی کی نمائندگی کی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نثار پہنور کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں