سونے کی قیمت میں 200 روپے کمی

سونے کی قیمت

کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی ہوئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق 200 روپے کمی کے بعد سونا 89300 روپے فی تولہ میں دستیاب ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 172 روپے کمی سے 76560 روپے کا ہوگیا ہے۔ عالمی بازار میں سونا 1556 ڈالر فی اونس پر برقرار رہا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کی واضح کمی ہوئی ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر آج 154.80 روپے میں فروخت ہوا جو کہ گزشتہ روز 155 روپے میں دستیاب تھا۔

اسی طرح انٹر بینک میں 154.65 روپے میں فروخت ہوا۔ رواں سال جون سے لے کر اب تک ڈالر کی قیمت میں نو روپے 20 پیسے کمی ہوچکی ہے جس کے بعد یہ کئی ماہ کی نچلی ترین سطح پر آگیا ہے۔

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 102 پوائنٹس اضافے سے 43167 کی سطح پر بند ہوا۔

100 انڈیکس میں 0.24 فیصد اضافہ ہوا۔


متعلقہ خبریں