اسلام آباد: معروف اداکارہ سجل علی کی 26ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی ساس نے انہیں محبت بھرے انداز میں مبارکباد دی ہے۔
سجل علی کی ساس جو کہ ان کی بہترین دوست بھی ہیں نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے ساتھ سجل علی کی تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ یہ دنیا تمہارے ساتھ ہوتے ہوئے ایک بہترین جگہ ہے۔ سالگرہ مبارک میری پیاری۔
ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’یقین کا سفر‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سجل علی آج اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ سالگرہ منا رہی ہیں۔
اداکار احد رضا میر کی والدہ اور سجل علی کا محبت بھرا رشتہ احد اور سجل کی منگنی سے زیادہ مضبوط ہوگیا۔
سجل علی اور ان کی ساس اکثر ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک دوسرے سے پیار کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔
قبل ازیں سجل علی نے انسٹاگرام پر اپنی ساس کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی جس کے ساتھ لکھا تھا کہ سچی خوشی یہ ہے کہ ایسی ساس مل جائیں جو ایسے دیکھیں، جیسے میری والدہ مجھے دیکھتی تھیں۔
خیال رہے کہ 2017 میں سجل علی کی والدہ کا انتقال ہو گیا تھا۔