اسلام ّباد: شہباز شریف یا مریم نواز ، پاکستان مسلم لیگ نواز کے مقبول رہنما کے حوالے سے گیلپ سروے پر پارٹی کا ردعمل سامنے سامنے آگیا
ن لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا تارڈ نے کا کہنا ہے شہباز شریف صدر جماعت ہیں پارٹی میں کوئی تقسیم نہیں ہے مریم نواز اہم لیڈر ہیں۔ سروے ہم نے نہیں کرایا گیلپ نے اپنے طور پر سروے کیا ہے۔
پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما عطا تارڈ نے کہا کہ مریم نواز اہم پارٹی کی نائب صدر اور اہم لیڈر ہیں پارٹی میں کوئی تقسیم نہیں فیصلے متفقہ ہوتے ہیں۔
میزبان ثمر عباس کی ن لیگ اور ق لیگ کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا تارڈ کا کہنا تھا کہ رابطے کافی عرصے سے ہیں لیکن پنجاب حکومت کو ہٹانے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔