نیب نے زلفی بخاری کے خلاف انکوائری بند کردی

زلفی بخاری کی پانچ آف شور کمپنیوں کے مالک ہونے کی تصدیق | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری المعروف زلفی بخاری کے خلاف آف شور کمپنیوں سے متعلق کیس کی تحقیقات عدم شواہد کی بنیاد پر بند کردی ہے۔

نیب اعلامیہ کے مطابق زلفی بخاری کے خلاف آف شور کمپنیوں سے متعلق تحقیقات کی گئیں تاہم اس حوالے سے شواہد نہیں ملے اور کیس بند کردیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں معاون خصوصی زلفی بخاری کے خلاف انکوائری بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

خیال رہے کہ زلفی بخاری پر آف شور کمپنیاں بنانے کا الزام تھا اور نیب میں ان کے خلاف ایک سال سے زیادہ عرصے تک کیس کی انکوائری چلتی رہی۔

یاد رہے کہ نیب  تحقیقات کے دوران زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ڈالا  گیا تھا۔ نیب نے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ انکوائری میں پیش نہیں ہو رہے ہیں اور وہ ملک سے فرار ہو جائیں گے۔


متعلقہ خبریں