اداکارہ کو ’دو ٹکے کی عورت‘ کہنے پر خلیل الرحمان قمر تنقید کی زد میں

اداکارہ کو ’دو ٹکے کی عورت‘ کہنے پر خلیل الرحمان قمر تنقید کی زد میں

متنازعہ بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ایک بار پھر شدید تنقید کی زد میں جس کی وجہ ایک بار پھر انہی کا متنازعہ بیان ہے۔

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں خلیل الرحمن قمر اداکارہ ایشل فیاض کو ’دو ٹکے کی عورت‘ کہہ کر پکارا تھا  اور کہا تھا کہ میرا تعلق اس قسم کی عورتوں سے نہ جوڑا جائے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ڈرامہ نگار کی فلم ’کاف کنگنا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ایشل فیاض کے ساتھ شادی کی خبریں گرم تھیں، جس کی تردید میں خلیل الرحمان نے ان الفاظ کا استعمال کیا تھا۔

خلیل الرحمان قمر کی جانب سے اداکارہ کے لیے ایسے الفاظ استعمال کیے جانے پر سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

گلوکار علی گل پیر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ خواتین کے مسائل پر لکھ کر پیسہ اور شہرت کمانے والے انہی کے بارے میں ایسے الفاظ استعمال کر رہے ہیں۔

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ یہ پڑھ کر میرا خون کھول رہا ہے۔


حمنہ زبیر نامی ٹوئٹر صارف نے چینلز کو ایسے لکھاریوں کا بائیکاٹ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔


فاطمہ مظہر نے تحریر کیا کہ ایشل نے ڈرامہ نگار کے لیے ’خلیل صاحب‘ کے الفاظ استعمال کیے جبکہ انہوں نے اسے ’دوسرے درجے کی عورت‘ کہا۔


دوسری جانب خلیل الرحمان قمر نے اس خبر کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ میں ایشل کے لیے ایسے الفاظ کا استعمال نہیں کیا۔

اداکارہ کو ’دو ٹکے کی عورت‘ کہنے پر خلیل الرحمان قمر تنقید کی زد میں

انہوں نے لکھا کہ ایشل بہت محنتی اور قابل احترام لڑکی ہے، میرے الفاظ کا چناؤ ایسا نہیں ہے بلکہ یہ اس رپورٹر کی غلطی ہے جس نے ایسے الفاظ کا استعمال کیا ہے۔


متعلقہ خبریں