جنگ ہوئی تو پوری قوم ہندوستان کے اندر جنگ لڑے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر

اسلام آباد میں اکھٹے ہو کر دنیا کو بتائیں گے کہ کیسے حقوق پر ڈاکہ مارا گیا، راجہ فاروق حیدر

فوٹو: فائل


بھمبر: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ اگر خدانخواستہ جنگ ہوئی تو پوری قوم ہندوستان کے اندر جنگ لڑے گی۔

ہم نہ ہندوستان کے آئین کو مانتے ہیں نہ آرٹیکل 370 کو، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات کوآرڈی نیٹر برائے امریکہ عابد ملک کی رہائش گاہ آمد کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں ںے عابد ملک کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے ساتھ اس موقع پروزیر سیاحت مشتاق منہاس، وزیر ہائر ایجوکیشن کرنل وقار احمد نور ، پرنسپل سیکرٹری راجہ امجد پرویز اور صاحبزادے راجہ حیدر بھی موجود تھے۔

ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ بھارت ہمہ وقت جنگ کی باتیں کرتا رہتا ہے حالانکہ اتنی جنگیں تو امریکہ بھی نہیں لڑ سکتا ہے۔

کشمیریوں کے پاس کھونے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے، راجہ فاروق حیدر

ایک سوال پر وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پرآزاد کشمیر کے عوام پاک فوج کے ہمراہ بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ اگر خدانخواستہ جنگ ہوئی تو پھر پوری قوم ہندوستان کے اندر جنگ لڑے گی۔


متعلقہ خبریں