ژوب: برفباری سے گھر کی چھت گر گئی، ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق


ژوب: کلی شہاب زئی میں برفباری کی وجہ سے گھر کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور تین بچے شامل ہیں۔

ملک بھر میں مطلع ابر آلود، بلوچستان میں بارش سے طغیانی کا خدشہ

افسوسناک حادثہ صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں پیش آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صوبے کے بالائی علاقوں میں ہونے والی شدید برفباری کے باعث اسنو ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ ہو سکتا ہے۔

ہم نیوز کو ژوب سے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ کلی شہاب زئی میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق باتو زئی ضلع قلعہ سیف اللہ سے ہے۔

بلوچستان بدعنوان قیادت کی وجہ سے پسماندگی کا شکار ہے، سراج الحق

محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری اور بارش برسانے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں موجود ہے جس کی وجہ سے کسی جگہ بارش ہورہی ہے اورکہیں شدید برفباری کی اطلاعات مل رہی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں