مفتی عبدالقوی کی حریم شاہ کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل


وزیراعظم عمران خان، وزیر ریلوے شیخ رشیخ، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین، مشہور پاکستانی نژاد کینیڈین یو ٹیوبر شاہ ویر جعفری سمیت دیگر افراد کے بعد ٹاک ٹاک گرل حریم شاہ کی مفتی عبدالقوی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ کالے رنگ کا لباس پہنی ہوئی ہیں جبکہ مفتی عبدالقوی بادامی رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کے درمیان ملاقات اسلام آباد میں ہوئی تھی، حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کے ساتھ سیلفی لینے کی درخواست کی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا صارف افتخار علی نے قندیل بلوچ کے ساتھ مفتی عبدالقوی کی تصویر لگاکر کہا کہ مفتی صاحب کافی نیک دل ہیں، خواتین کو سیلفی لینے کی اجازت فوراً دے دیتے ہیں۔

فرح راجا نے حریم شاہ کو مشورہ دیا کہ خود کو ایک بریک دیجئے اور اپنا خیال رکھیں، سیاست سے دور ہوجائیں اور ڈرامہ یا فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی کوشش کریں۔

اس سے قبل مشہور پاکستانی نژاد کینیڈین یو ٹیوبر شاہ ویر جعفری کے ساتھ حریم شاہ کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی۔

تصویر میں شاہ ویر سرمئی رنگ کی شرٹ پہنے کھڑے ہیں جب کہ حریم شاہ بنا میک اپ کیے ان کے ساتھ موجود ہیں۔

تصویر وائرل ہوتے ہی اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کچھ لوگ تو شاہ ویر کے مستقبل کے بارے میں فکرمند بھی ہونے لگے۔


متعلقہ خبریں