ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کے انتخابات کل ہوں گے

اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کردی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کے سالانہ انتخابات کل ہوں گے۔ انتخابات میں کل تین ہزار سے زائد رائے دہندگان (ووٹرز) اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

حکومت کو چار ماہ ہوگئے ایک قانون منظور نہیں کر سکی، چیف جسٹس

ہم نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کے انتخابات میں صدارت کی نشست کے لیے چوہدری ایوب ارباب گجر اور ظفر محمود کھوکھر کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

نائب صدر کی نشست کے لیے چودھری سخاوت حسین اور اشتیاق اعظم چوہان مدمقابل ہوں گے۔ جنرل سیکرٹری کی نشست پر مرزا نبیل طاہر اور سید عبیداللہ شاہ کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

ہم نیوز کے مطابق جوائنٹ سیکرٹری کے لیے مجاہد کلیاڑ اور چوہدری سہیل گجر مدمقابل ہوں گے۔

قواعد و ضوابط کے مطابق پولنگ صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہو گی اور شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ پولنگ کے دوران دوپہر ایک بجے سے لے کر دو بجے تک کھانے و نماز کا وقفہ ہو گا۔

وکلا نے 22 اے اور بی بارےکیا گیا فیصلہ مستردکردیا، ہڑتال کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین الیکشن بورڈ کے فرائض قمر عنایت راجہ سرانجام دیں گے۔


متعلقہ خبریں