استور: پاک فوج زلزلہ متاثرین کی بحالی میں سرگرم عمل

استور: پاک فوج زلزلہ متاثرین کی بحالی میں سرگرم عمل

اسلام آباد: استور روڈ کو عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ یہ بات پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتائی ہے۔

ہر ممکن حد تک تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے، جنرل باجوہ کی مائیک پومپیو سے گفتگو

ہم نیوز نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ فوج استور میں زلزلہ متاثرین کی بحالی میں انتظامیہ کی بھرپور مدد کررہی ہے۔ بحالی کے کاموں میں پاک فوج کے انجینئرز، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بحالی کے عمل مین پاک فوج کے ہیلی کاپٹرزحصہ لے رہے ہیں اور دیگر جوان امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

امریکہ نے پاکستان کیلئے فوجی تربیت کا پروگرام بحال کر دیا

ہم نیوز نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایس سی او کی جانب سے مواصلاتی نظام بحال کر دیا گیا ہے جب کہ متاثرین کو راشن اور کھانا بھی فراہم کیا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں