قومی انڈر19 کرکٹ ٹیم سے نسیم شاہ کا نام واپس لے لیا گیا

Naseem Shah

نسیم شاہ کو مکمل صحت یاب ہونے میں کتنا عرصہ لگے گا؟مداحوں کیلئے بڑی خبر


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ قومی انڈر 19 اسکواڈ سے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا نام واپس لے لیا ہے۔ ایونٹ 17 جنوری سے 9 فروری تک جنوبی افریقہ میں جاری رہے گا۔

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ:قومی اسکواڈ کا اعلان، نسیم شاہ بھی شامل

ہم نیوز کے مطابق سلیم جعفر کی سربراہی میں کام کرنے والی قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی نے نسیم شاہ کے متبادل کے طور پر محمد وسیم جونیئر کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ ان کا تعلق صوبہ خیبرپختونخوا سے ہے۔

محمد وسیم جونیئر اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ اور دورہ جنوبی افریقہ میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ انہوں ںے دونوں ایونٹس میں 3/3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ دورہ سری لنکا پر محمد وسیم جونیئر نے سات کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق محمد وسیم ایک روزہ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کا ایک میچ بھی کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے تین وکٹیں حاصل کی تھیں جب کہ تین روزہ ٹورنامنٹ کے تین میچوں میں شرکت کرنے والے فاسٹ باؤلر نے ایونٹ میں سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

اس ضمن میں چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہےکہ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور بین الاقوامی کرکٹ میں جگہ بنانے کا ایک شاندار موقع ہے۔ انہوں ںے کہا کہ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اس کی بہترین مثال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مثبت حکمت عملی کو اپناتے ہوئے نسیم شاہ کا نام ایونٹ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ سے واپس لے کر ایک نئے کھلاڑی کو صلاحیتیں دکھانے کا موقع دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کی جانب سے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے لیے بہترین کھلاڑیوں پرمشتمل اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس تبدیلی سے ایونٹ میں پاکستان کی کارکردگی متاثر نہیں ہوگی۔

 قومی انڈر 19 کرکٹ کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہوگا

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ اب قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں اور باؤلنگ کوچ وقار یونس کی زیرنگرانی اپنی باؤلنگ میں مزید بہتری کے لیے کام جاری رکھیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نسیم شاہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔


متعلقہ خبریں