عثمان بزدار بطور وزیراعلیٰ ہماری خوش قسمتی ہیں۔ اراکین پنجاب اسملی

ماضی کی حکومتوں نے باتیں بنائیں، ہم نیا لاہور بنا رہے ہیں۔ عثمان بزدار

لاہور: پنجاب کے اراکین اسمبلی نے عثمان بزدار جیسے وزیراعلیٰ کو اپنی خوش قسمتی قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ ہم ساتھ کھڑے تھے، ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ اراکین اسمبلی نے خود کو وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کا سپاہی بھی قرار دیا۔

عثمان بزدار کو اورنج لائن ٹرین کے افتتاح سے کیوں روکا گیا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے جن اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ان میں غضنفر عباس، محمد عامر عنایت شہانی، محمد احسن جہانگیر، صاحبزادہ غزین عباسی، تیمور علی لالی، خواجہ محمد داؤد سلیمانی، غضنفر عباس شاہ، سردار محمد محی الدین خان کھوسہ، سردار شہاب الدین خان اور محمد اعجاز حسین شامل تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی اراکین پنجاب اسملبی سے ہونے والی ملاقات میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت بھی موجود تھے۔

پنجاب کے اراکین اسمبلی نے عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کے سفر میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ وزارت اعلیٰ کا منصب عوام کی خدمت کے لیے وقف ہے اور میں نے عوام کی خدمت کا بیڑا اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود عوامی خدمت کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی خدمت کا سفر پوری قوت سے جاری و ساری رہے گا۔

سیاسی تاریخ کی شفاف ترین حکومت پی ٹی آئی کی ہے، عثمان بزدار کا دعویٰ

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بات چیت کے دوران دعویٰ کیا کہ پنجاب اسمبلی میں قلیل مدت کے دوران ریکارڈ قانون سازی کی گئی۔ انہوں نے اراکین اسمبلی سے کہا کہ آپ کی عزت میری عزت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اراکین اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں