نیب کا شکنجہ نرم، صدر مملکت نے نئے آرڈیننس کی منظوری دے دی

پنجاب کے ایک اور صوبائی وزیر کو نیب طلبی کا نوٹس جاری

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی سے متعلق نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی منظوری دے دی ہے۔

نیب ترمیمی آرڈنینس کے مطابق سرکاری ملازم کے اثاثوں میں بیجا اضافے پر اختیارات کے ناجائز استعمال کی کارروائی ہو سکے گی۔ ایسے ملازمین کیخلاف کارروائی ہوگی جن کا نقائص سے فائدہ اٹھانے کے شواہد ہونگے۔

نئے ترمیمی آرڈیننس کے مطابق محکمانہ نقائص پر سرکاری ملازمین کے خلاف نیب کارروائی نہیں کرے گا۔ تین ماہ میں نیب تحقیقات مکمل نہ ہوں تو گرفتار سرکاری ملازم ضمانت کا حقدار ہوگا۔

ترمیمی آرڈیننس کے تحت ٹیکس، اسٹاک ایکسچینج، آئی پی اوز کےمعاملات  پر ایف بی آر کارروائی کرسکے گا۔ نیب 50 کروڑ سے زائد کی کرپشن اور اسکینڈل پر کارروائی کرسکے گا۔

ترمیمی آرڈیننس کے تحت سرکاری ملازم کی جائیداد کو عدالتی حکم نامے کے بغیر منجمد نہیں کیا جا سکے گا۔


متعلقہ خبریں