لیاقت باغ جلسہ گاہ کے قریب سے دو مشتبہ افراد گرفتار

لیاقت باغ جلسہ گاہ کے قریب سے دو مشتبہ افراد گرفتار

فائل فوٹو


راولپنڈی: پاکستان پیپلزپارٹی کے لیاقت باغ میں جلسے کیلئے مختص کی گئی جگہ کے قریب سے  دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گرفتار افراد کو متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا تاہم ان کی شناخت نہیں بتائی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق لیا قت باغ جلسہ گاہ باہر دو مبینہ مشکوک نوجوانوں کو سیکیورٹی اداروں نے حراست میں لیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی بے نظیر بھٹو کی 12ویں برسی پر لیاقت باغ میں جلسہ کرے گی جس کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مرکزی قیادت جلسے سے خطاب کریں گے۔

لیاقت باغ میں جلسے کے حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلسے کی سیکیورٹی کے لیے پنجاب پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار خدمات انجام دے رہے ہیں۔

سی پی او راولپنڈی کے مطابق 2000 ہزار سے زائد اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اونچی عمارتوں اور میٹرو ٹریک پر سنائپرز تعینات ہیں۔ جلسہ گاہ میں داخلے کے لیے چار چیکنگ گیٹس بنائے گئے ہیں جب کہ سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مزید کیمرے نصب کیے جارہے ہیں۔

اندورن سندھ اور ملک کے دیگر حصوں سے کارکنوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ پہنچ رہی ہے۔ لیاقت باغ میں بے نظیر کی برسی پر قرآن خوانی بھی کی گئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں