موسم کی خرابی: پی آئی اے کی پرواز لاہور کے بجائے اسلام آباد میں اترے گی


اسلام آباد: پاکستان کی قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے-264 کو صبح ابوظہبی سے آنے کے بعد لاہور کے بجائے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہ اتارا جائے گا۔

موسم کی خرابی: پی آئی اے کی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہونے لگیں

ہم نیوز کے مطابق یہ فیصلہ موسم کی خرابی کے باعث کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں انتہائی ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ یہ اہم فیصلہ حد نگاہ دو سو میٹر سے کم ہونے کے امکان کو پیش نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

قومی ایئرلائن سے سفر کرنے والے تمام مسافروں کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہ اتارنے کے بعد لاہور روانہ کیا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق اطوظہبی سے آنے والے مسافروں کی کل تعداد 134 ہوگی جنہیں بذریعہ بس لاہور روانہ کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے مناسب تعداد میں بسوں کا انتظام کرلیا گیا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کے مطابق تمام آنے والے مسافر مہمانان کا بھرپور خیال رکھا جائے گا اور ان کے لیے ضروری انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے جدید ٹیکنالوجی حاصل کر لی

موسم کی خرابی کے باعث پی آئی اے کی کچھ پروازیں منسوخ ہوئی ہیں اور چند کی روانگی یا آمد میں تاخیر ریکارڈ کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں