پنجاب پولیس کی نااہلیت و بے حسی؟ 14 سالہ بچی کو چھ ماہ میں بازیاب نہ کراسکی

پنجاب پولیس کی نااہلیت و بے حسی؟ 14 سالہ بچی کو چھ ماہ میں بازیاب نہ کراسکی

جھنگ: پنجاب پولیس کی نا اہلیت و بے حسی ایک مرتبہ پھر اس وقت ثابت ہوگئی جب جھنگ سے چھ ماہ قبل اغوا ہونے والی کمسن بچی موقع ملنے پر فرار ہو کر اپنے ماں باپ کے پاس پہنچ گئی۔ گزشتہ چھ ماہ میں پنجاب پولیس مغوی بچی کا کوئی سراغ نہیں لگا سکی تھی۔

پنجاب میں تبدیلیاں و تقرریاں: ڈاکوؤں کا حوصلہ پست نہ ہوا،شہریوں کا لٹنا جاری

ہم نیوز کے مطابق جھنگ میں واقع تھانہ سٹی کی رہائشی 14 سالہ بچی کو چھ ماہ قبل مبینہ طور پراغوا کرلیا گیا تھا جس کی اطلاع علاقہ پولیس کو دی گئی تھی لیکن تاحال وہ کسی بھی قسم کا کوئی سراغ لگانے میں ناکام رہی تھی۔

ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ چھ ماہ بعد موقع ملنے پر مغوی بچی کسی طرح انسان نما درندوں و وحشیوں کے چنگل سے فرار ہو کر اپنے گھر پہنچ گئی۔ علاقہ پولیس نے مغویہ کے گھر پہنچنے کی اطلاع ملنے پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق مغویہ کے والدین کا الزام ہے کہ ان کی کمسن بچی کے ساتھ تین افراد اسلحہ کے زور پر گزرے عرصے کے دوران مسلسل زیادتی کرتے رہے تھے۔

متاثرہ والدین نے اس ظلم کی اطلاع علاقہ پولیس کو دی تو اس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پنجاب پولیس کے حوالے سے گزشتہ دنوں جو شکایات منظر عام پرآئیں تو اس کے نتیجے میں اعلیٰ حکام نے نوٹس لیا اور چند روز قبل ہی چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

پنجاب پولیس: ناقص تفتیش کے سبب ملزمان سزاؤں سے بچنے لگے

چیف سیکریٹری اور آئی جی نے امن و امان کو یقینی بنانے اور عوام الناس کو بہتر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے درجنوں افسران کے تبادلے و تقرریاں کی ہیں۔


متعلقہ خبریں