شالیمار ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

شالیمار ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

رحیم یار خان: شالیمار ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ حادثے کے بعد اپ ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشنوں پہ روک لیا گیا ہے۔

ریلوے کا عجب کارنامہ، بوگیاں الگ، انجن کہاں، مسافر پریشاں

ہم نیوز کے مطابق شالیمار ایکسپریس اس وقت بڑے حادثے سے بال بال بچی جب وہ داؤد پل سے گزری تو ٹرین کی پٹری ٹوٹ گئی۔ ٹرین کراچی سے لاہور جارہی تھی۔

اس ضمن میں بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے کی پٹری شالیمار ایکسپریس کے گزرنے کے فوری بعد ٹوٹی جس کی وجہ سے کوئی حادثہ رونما نہیں ہوا۔

ہم نیوز کو اس سلسلے میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ کچھ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ریلوے کی پٹری ٹوٹتی دیکھ کر وہاں سے گزرنے والے افراد نے ریلوے حکام کو اس کی اطلاع دی جنہوں ںے ہنگامی بنیادوں پر تمام اپ ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشنوں پہ روک دیا ہے۔

شیخ رشید کی کراچی آمد، ریلوے اسٹیشن پر مسافر مشکل میں

ریلوے حکام کے مطابق ٹوٹنے والی پٹری کی مرمت کے لیے متعلقہ عملہ جائے وقوع پر بھیج دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں