وفاقی کابینہ کا اجلاس، آرمی چیف کی توسیع سے متعلق عدالتی فیصلے پر غور

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہو گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع سے متعلق عدالتی فیصلے پر غور کیا گیا۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ وزیراعظم نے عدالت میں اٹھائے گئے نکات پر وزیر قانون فروغ نسیم سے سخت سوالات کیے۔

انہوں نے فروغ نسیم سے سوال کیا کہ انہوں نے آئینی نکات کے بارے میں بریف کیوں نہیں کیا؟

کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق اور چیئرمین آرڈننس فیکٹریز بورڈ کی تقرری کی منظوری اور خیبرپختونخوا، فاٹا، اور پاٹا سے متعلق مالی امور کے حوالے سے فیصلے کیے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عامر منظور کو پی ٹی وی کارپوریشن کا ایم ڈی تعینات کرنے کی شرائط و ضوابط  اورپرائیویٹ کمپنی بنانے کی منظوری بھی دی گئی۔

کابینہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ذیلی اداروں کے سربراہان کی تقرری اور چیئرپرسن پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی گریڈ 22 کے مساوی تقرری کی منظوری بھی دی گئی۔


متعلقہ خبریں