عمران خان کی جگہ کون؟ مولانا دو ناموں پر راضی

عمران خان کی جگہ کون؟ مولانا دو ناموں پر راضی

فائل فوٹو


اسلام آباد: چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الہی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں وزیراعظم کی جگہ دو نام زیرغور آئے ہیں۔

ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا کہ میاں محمد سومرو اور سابق وزیرخزانہ اسد عمر کے نام پر جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ نے رضامندی ظاہر کی ہے۔ سینیئرصحافی نے کہا کوئی تردید کرنا چاہے تو کرسکتا ہے لیکن وہ اپنی خبر پر قائم رہیں گے۔

دوسری جانب حکومت کے وفاقی وزیر عمر ایوب نے’ مائنس ون‘ کی تردید کرتے ہوئے ہم نیوز کو بتایا کہ مولانا خواب دیکھ رہے ہیں اور حکومت ان کو ایسا کرنے سے نہیں رو سکتی۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مولانا بتائیں قومی و صوبائی اسمبلی میں جے یو آئی کے کتنے ممبر ہیں جن کی مدد سے وہ حکومت گرانے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔

اینکرعادل شاہ زیب نے سوال کیا مولانا کیوں پر اعتماد ہیں کہ جنوری میں حکومت جا رہی ہے؟ اور پھر پرویزالہیٰ نے بھی ان کو کچھ یقین  دہانیاں کرائی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ق لیگ کی قیادت نے کوئی یقین دہانی نہیں کرائی،’مائنس ون‘ صرف مولانا کی خام خیالی ہے، حکومت اپنی آئینی مدت پانچ سال پورے کرے گی۔

کیا عمران خان پانچ سال تک وزیراعظم رہ پائیں گے؟ اس سوال کے جواب میں عمر ایوب نے کہا کہ جب تک پی ٹی آئی بر سر اقتدار ہے عمران خان اپنے عہدے پر رہیں گے۔


متعلقہ خبریں