نواز شریف کو لے کر جانے والی ایئر ایمبولینس آج شب برطانیہ پہنچے گی

نواز شریف کی وطن واپسی پر مشاورت، 14 اگست کو آنے کا مشورہ

لندن: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو بیرون ملک لے کر جانے والی قطر کی ایئر ایمبولینس برطانیہ کے وقت کے مطابق تقریباً شام ساڑھے چھ بجے سے کر سات بجے کے درمیان پہنچے گی۔ اس وقت پاکستان میں تقریباً شب ساڑھے گیارہ بجے سے لے کر ساڑھے گیارہ بجے کے درمیان کا وقت ہوگا۔

برطانیہ: نواز شریف کے علاج کے لیے اسپتال میں انتظامات مکمل

ہم نیوز نے انتہائی ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کو ایئر پورٹ سے سیدھا گھر منتقل کیا جائے گا۔ شریف خاندان کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق لندن آمد پرخاندان کا کوئی فرد انہیں لینے کے لیے ایئرپورٹ نہیں جائے گا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے گزشتہ شب پارٹی کارکنان کو بھی اپنے پیغام میں ہدایت کی تھی کہ وہ میاں نواز شریف کو رخصت کرنے کے لیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ نہ آئیں اور گھر میں رہ کر نوافل کی ادائیگی کریں اور اپنے پارٹی قائد کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کے علاج کے لیے ہارلے اسٹریٹ کلینک سمیت دیگر اسپتالوں سے بات چیت کی جارہی ہے اور جہاں خاندان کے افراد بہتر سمجھیں گے وہاں ان کا علاج کرایا جائے گا۔

نوازشریف علاج کیلئے لندن روانہ ہوگئے

ہم نیوز کو انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ دوران سفر دوحہ میں ایئر ایمبولینس نے مختصر قیام کیا جہاں پی ایم ایل (ن) کے قائد میاں نواز شریف کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔

میاں نوازشریف کے ہمراہ لندن جانے والوں میں ان کے چھوٹے بھائی میاں شہباز شریف، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان، عابداللہ جان اور محمد عرفان شامل ہیں۔ ایئرایمبولینس نے سابق وزیراعظم کو لے کر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حج ٹرمینل سے صبح ساڑھے دس بجے اڑان بھری تھی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی طیارے کے اندر بیٹھے تصویر سامنے آگئی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کو رخصت کرنے والوں میں راجہ ظفر الحق، احسن اقبال، خواجہ آصف، سردار ایاز صادق، مریم اورنگزیب اور انجینئر خرم دستگیر شامل تھے۔


متعلقہ خبریں