اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان سے رہا ہونے والے قیدیوں امریکی پروفیسر کیون کنگ اور آسٹریلوی ٹموتھی ویکس کی رہائی میں پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان افغانستان میں رہا ہونے والے پروفیسر کیون کنگ اور ٹیموتھی ویکس کی رہائی کا خیر مقدم کرتا ہے۔
as part of its policy of supporting initiatives for a negotiated political settlement of the Afghan conflict. We hope this step gives a boost of confidence to all parties involved to re-engage in the peace process. Pakistan remains committed to facilitating this peace process.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 19, 2019
عمران خان نے اپنے پیغام میں تحریر کیا کہ افغانستان میں قیدیوں کی رہائی میں کردار ادا کرنے والے تمام فریقین کی کوششوں کو سراہتے ہیں، پاکستان نے بھی ان قیدوں کی رہائی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
خیال رہے کہ امریکی حکام اور طالبان کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل منگل کو مکمل کر لی گئی تھی، ڈیل میں طالبان قیدیوں کی رہائی کے بدلے امریکی پروفیسر اور آسٹریلوی شہری کی رہائی طے پائی تھی۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان کے 3 قیدی رہائی کے بعد قطر پہنچ گئے ہیں جن کی رہائی طالبان کی طرف سے اغوا کیے گئے دوغیرملکی پروفیسروں کے بدلے عمل میں آئی ہے۔
قطر پہنچنے والے طالبان کے تین قیدیوں میں انس حقانی بھی ہیں، جن کا تعلق حقانی نیٹ ورک سے ہے۔
دوسری جانب مغوی امریکی پروفیسر کیون کنگ اور آسٹریلوی ٹموتھی ویکس کو طالبان نے رہا کر دیا گیا ہے، دونوں پروفیسروں کو 2016 میں کابل شہر سے اغوا کیا گیا تھا۔