کراچی: قومی عوامی تحریک کے صدر اور گرانڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) رہنما ایاز لطیف پلیجو نے شہر قائد کو کچرے کا ڈھیر قرار دیتے ہوئے وفاقی اداروں اور احساس پروگرام میں سندھ کا حصہ مانگ لیا ہے۔
نیازی حکومت کے اتحادیوں میں دراڑیں پڑنے والی ہیں، عبدالغفور حیدری
ہم نیوز کے مطابق ایاز لطیف پلیجو نے وفاقی اور سندھ حکومتوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ دوںوں حکومتوں کے وزرا اور رہنما صرف اپنی ذاتی تشہیر تک محدود ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تھر میں آسمانی بجلی اور بارش متاثرین کے لیے دوںوں حکومتوں نے کچھ نہیں کیا۔
وفاق کی حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سیاسی اتحادی جی ڈی اے کے مرکزی رہنما ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ کراچی کچرے کا ڈھیر ہے اور پینے کا صاف پانی نہیں ہے۔ انہوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نمرتا اور نائلہ ہماری بچیاں قتل ہوئیں مگر ان کے حوالے سے کچھ نہیں ہوا۔
جی ڈی اے کا پی ٹی آئی کی غیر مشروط حمایت کا اعلان
انہوں نے کہا کہ مطالبہ کیا کہ سندھ کے لوگوں کو روزگار میں حصہ دیا جائے کیونکہ یہاں کے لوگوں کے پاس روزگار نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سندھ حکومت سے روزگار میں علیحدہ حصہ لیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں جی ڈی اے بھرپور طریقے سے حصہ لے گا۔
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے زور دے کر کہا کہ ٹڈی دل کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے جنوبی ایشیا اور یا عالمی اداروں کے ماہرین کو بلا کر اس کا حل نکالا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اس کو سنجیدگی سے نا لیا گیا تو اس کے اثرات آئندہ مستقبل میں نظر آئیں گے۔
جی ڈی اے کے مرکزی رہنما نے ایاز لطیف پلیجو نے چشمہ جہلم لنک کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا کہ آئندہ چند ہفتوں میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے جارہے ہیں۔
ٹڈی دل نے کراچی کے مضافاتی علاقے سے شہر کا رخ کرلیا
سندھ کے وزیر نے ٹڈی دل کے حملوں پر شہریوں کو تجویز پیش کی تھی کہ وہ ان کی بریانی اور کڑھائی بنا کر کھائیں۔