ملتان :سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا نام بھی ای سی ایل سے خارج ہوگیاہے ۔ یوسف رضا گیلانی ایشیا پیسیفک سمٹ میں شرکت کے لئے کمبوڈیا روانہ ہو گئے ۔
ذرائع کا کہناہے کہ یوسف رضا گیلانی کو پندرہ دن کے لئے ملک سے باہر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ یوسف رضا گیلانی کو وزارت داخلہ کی جانب سے باہر جانے کی اجازت دی گئی ۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے وزارت داخلہ کو باہر جانے کے لئے درخواست دی تھی ۔
خاندانی ذرائع کا کہناہے کہ مخدوم یوسف رضا گیلانی کانفرنس میں شرکت کے بعد واپس آ جائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیے: مبینہ جعلی بنک اکاؤنٹس کیس: سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نیب میں پیش